مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں سریاب روڈ پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر پولیس اہلکار معمول کے مطابق گشت پر تھے کہ مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارموقع پر ہی ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا، زخمی اہلکارکو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائرنگ کے بعد سکیورٹی فورسزنےعلاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔
آپ کا تبصرہ